پٹرولنگ پولیس نے2020ء میںمنشیات فروشوں کیخلاف 330مقد مے درج کئے
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) پیٹرولنگ پولیس نے ریجن بھر میں گزشتہ سال انسداد جرائم کے حوالے سے موثر کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے لازوال کامیابیاں حاصل کی ہیں منشیات فروشوں کے خلاف 330مقدمات در ج کرکے 107کلو گرام چرس،16کلو گرام ہیروئن،27کلو گرام افیون، اور 2300 لیٹر شراب برآمد06ڈکیٹ گروہوں کے 25سر گرم رکن گرفتار جبکہ ناجائز اسلحہ کے 500 مقدمات درج کرکے51 کلاشنکوفیں،69رائفلیں،47بندوقیں، 322پسٹل اور ہزاروں گولیاں برآمد اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے206سے زائد مجرمان اشتہار یوں کو گرفتار کرلیاہائی ویز پر سفر کرنے والے 21390 افراد کو ہیلپ فراہم کی گئی2000گمشدہ بچوں کو تلاش کر کے ان کے ورثاء کے حوالے کیا گیا عدم ریکارڈ پر 6817 موٹر سائیکلیں بند کی گئیں ایس ایس پی پیٹرولنگ شجاعت علی رانا نے اس موقع پر کہا ہے کہ مجرمان کے خلاف پیٹرولنگ پولیس کی تندہی سے انجام دی جانے والی کو ششیں قابل ستائش ہیںریکارڈ تعداد میں مجرمان اور ملزمان کی گرفتاری اور ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ و منشیات کی برآمدگی قابل تعریف ہے۔