گوجرانوالہ:ایس پی انوسٹی گیشنز کی ــایک روزہ ورکشاپ
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ریجنل پولیس آفیسر محمد ریاض نذیر گاڑا کی خصوصی ہدایت پرکی زیر نگرانی ریجن بھر کے ایس پی انوسٹی گیشنز کی ــایک روزہ ورکشاپ بعنوان "مؤثر قانون عمل میں لاؤ۔سزا کو یقینی بناؤ"کا انعقاد کیا گیا اے ڈی آئی جی نے ریجنل پولیس آفیسر ریاض نذیر گاڑا کی جانب سے خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اس ورکشاپ کا مقصد ہمارے معاشرے میں پائے جان والے ایسے جرائم جن میں جبری مشقت ،جنسی جرائم جرائم بلخصوص بچوں اور عورتوں سے جبری مشقت اور جنسی تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ایسے جرائم جن میں انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوند کاری اور انسانی اعضا ء کی غیر قانونی خریدو فروخت کا مکروہ دھندہ کیا جا رہا ہے اسی طرح ملکی و سائل کو بعض مفاد پرست لوگ لوٹ کر منی لانڈرنگ کے ذریعے بیہرون ملک بھجوا کر ملکی معیشت کو تباہ کرتے ہیں ایسے تمام لوگوں کا سخت احتساب معیشت کی بہتری کے لیے ازحد ضروری ہے ایسے جرائم کی بیخ کنی کے لیے وقتاً فوقتاً قوانین بنائے جاتے ہیں جن قوانین کے ٹھیک استعمال سے ایسے جرائم میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دلوائی جاسکتی ہے ۔