Waqt News
Wednesday | January 27, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • جنوبی سوڈانی 8.3ملین باشندوں کوفوری امداد کی ضرورت ہے،اقوام متحدہ
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
  • کولمبیا کے وزیر دفاع کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے
  • پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر کی نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں موجود کھلاڑیوں سے ملاقات
  • اطالوی وزیراعظم جوزپے کونٹے اپنے عہدے سے مستعفی

جہان حیرت پاکستان بننے اور ٹوٹنے کی الف لیلیٰ

Jan 12, 2021 10:18 AM, January 12, 2021
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
جہان حیرت پاکستان بننے اور ٹوٹنے کی الف لیلیٰ

جہان حیرت اصل میںجہان پاکستان کی کہانی ہے وہی جد و جہد ،وہی زیر وبم ، وہی کامیابیاں ، وہی کامرانیاں، وہی سانحے، وہی مدو جزر پاکستان کے عام آدمی کی کہانی اصل میں پاکستان کی کہانی ہے جسے سابق انسپکٹر جنرل پولیس سردار محمد چوہدری نے اپنی خودنوشت کی صورت میں تحریر کیا ہے ،  کئی عشروں کی کہانی کو ایک کتاب کی تنگنائے میں محدود کرنا در اصل دریا کو کوزے میں بند کرنے کیے مترادف ہے ۔

میں یہ دعویٰ نہیں کر سکتا کہ مجھے سردار محمد چوہدری کی قربت حاصل تھی لیکن میری ان سے پہلی ملاقات اور آخری ملاقات تاریخ کا اہم موڑ ثابت ہوئی ، سرگودھا میں اس وقت کے ڈی آئی جی احمد نسیم نے جو بعد میں خود بھی آئی جی بنے مجھے ایک تقریب میں مدعو کیا تھا وہ میرے راوین فیلو ہیں وہاں پولیس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کی ایک تقریب تھی جس کے بعد تقریریں بھی ہوئیں۔ کسی مقرر نے فوجی آمریت کے خلاف بات کی تو میں نے اپنی تقریر میں جوابی یلغار کرتے ہوئے  نام نہادجمہوری نظام کو خوب لتاڑا، میری تقریر سے یہ تقریب الٹ پلٹ گئی کیونکہ مہمان خصوصی کے طور پر آئی جی پولیس سردار محمد چوہدری نے میری خوب خبر لی جمہوریت کے گن گائے یوں پہلی ملاقات نے میرے اور ان کے درمیان ذہنی  فاصلے پیدا کر دئیے ان سے آخری ملاقات کئی ملاقاتوں کا ایک سلسلہ تھا وہ گھر میں بیمار  پڑے تھے اور میں چند احباب کے ساتھ ہر شام کو ان کے ہاں پہنچ جاتا ، خوب بحث  مباحثہ ہوتا ، ایک شام ہمارے ساتھی عبد الوہاب نے ان کے ہاتھ کی لکیریں دیکھیں اور کہا کہ آپ آٹھ دس روز مزید زندہ رہ سکتے ہیں ، چوہدری صاحب نے جواب میں کہا کہ آپ نے تو مجھے بہت لمبی مہلت دے دی ہے چلیں آج کی رات تو سکون کی نیند سوتا ہوں، تمام احباب کو سخت شرمندگی ہوئی کہ عبد الوہاب صاحب نے انہیں کیا کہہ دیا اور کیوں کہہ دیا مگر تیر کمان سے نکل چکا تھااور الفاظ زبان سے ادا ہو چکے تھے۔ایک شب میں اکیلا ہی وہاں پہنچا پتہ چلا کہ ان کی طبیعت نڈھال ہے اور وہ بیڈ روم میں لیٹے ہیں ، انہوں نے مجھے وہیں بلا لیا تھوڑی دیر میںان کی بیٹی صائمہ بھی وہاں آگئی ،صائمہ ان کے لیے تھوڑا سا پپیتہ کاٹ کر لائی تھی ، چوہدری صاحب نے کہا میرا کوئی چیز کھانے کو دل نہیں کرتا میں نے کہا بیٹی بڑے چائو اور مان سے آپ کے لیے پپیتہ لائی ہے آپ اس کا دل رکھنے کے لیے چکھ تو لیں۔ چوہدری صاحب کے جسم میں جیسے اچانک بجلی کوند گئی وہ پھرتی سے بستر سے اٹھے کہنے لگے چلو ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر کھاتے ہیں، میں انہیں سہارا دے کر باہر لے آیا ، بیٹی کا لایا ہوا تحفہ انہوں نے چکھا نہیں بلکہ سارا کھا لیا۔بیٹی نے بھی سکون محسوس کیا، ہم نے اجازت لی اور اپنے اپنے گھر چلے گئے ، چوہدری صاحب بھی بیڈ روم میں جا کر بستر پر لیٹ گئے ، انہوں نے نحیف آواز میں ہمیں اللہ حافظ کہا ، یہ ہے آخری ملاقات کی دل لرزا دینے والی کہانی کیونکہ اسی رات انہیں کسی وقت دل کا دوڑا پڑا اور وہ ایک ایسے جہان کے سفر پر روانہ ہوگئے جس کا احاطہ کوئی انسانی ذہن نہیں کر سکتا ،یہ ایک ابدی زندگی کا سفر ہے ۔ ایک نیا جہان حیرت۔

سندھ : 14 کورونا ویکسینیشن سینٹرز قائم، تربیت یافتہ عملہ اور سامان پہنچا دیا گیا

 چوہدری صاحب آخری سانس تک ایک دلیر اور باحوصلہ انسان تھے نو عمری میں انہوں نے پاکستان بنتے دیکھا اپنے گائوں کی گلیوں میں قائد اعظم زندہ باد کے نعرے بلند کیے ، قیام پاکستان کے اعلان کے بعد انہیں ہجرت کا سفر اختیار کرنا پڑا ،ان کی ابتدائی زندگی انتہائی سخت تھی۔ تعلیم کے اخراجات پورا کرنے کے لیے وہ فارغ وقت میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ریلوے سٹیشن پر قلی کی طرح مزدوری کرتے رہے ، مستقل مزاجی نے ان کا ہاتھ تھاما اور وہ پولیس کے سب سے بڑے منصب پر فائز ہوئے ، عام طور پر کہا جاتا ہے کہ نہ پولیس کی دوستی اچھی، نہ دشمنی ان سے دوری بہتر ہے ، لیکن جن لوگوں کا واسطہ چوہدری صاحب سے پڑا پھر وہ زندگی بھر ان کے رفیق سفر بن گئے کیونکہ چوہدری صاحب   کے رویئے میں تھانیدارانہ رعونت کا کوئی عمل دخل نہ تھا  وہ دوستی کرنا اور نبھانا جانتے تھے ۔ جمہوریت ان کی رگ رگ میں رچی بسی تھی وہ عوام کی حاکمیت کے نظریے کے علم بردار تھے ، ستر اور اکہتر میں جنرل آغا محمد یحییٰ خان کے کرتوتوں کی وجہ سے پاکستان ٹوٹا ۔ پاکستان دولخت ہوتے تو ہر ایک نے دیکھا لیکن چوہدری صاحب نے پاکستان کو دولخت کرنے والوں کو دیکھا ، ان کی سازشوں کی بو سونگھی ان کے ارادوں کو بھانپا اور اقتدار کی غلام گردشوں میں ہونے والی سازشوں پر ان کی نظریں جمی رہتیں انہوںنے بھٹو کا عروج بھی دیکھا اور زوال بھی اور انجام بھی  جنرل ضیا ء الحق کے اسلامی مارشل لاء  سے وہ فوج کی حکمرانی کی وجہ سے نقاد بن گئے اور جہان حیرت کی ایک ایک سطر سے ان منافقتوں کا چہرہ چاک ہوتا ہے۔

 عمران خان کا احتساب،کرپشن کا جھوٹا چورن ختم ہوگیا:غلام دستگیر خان 

مجھے خوشی ہے جہان حیرت کو میرے قریبی دوست اور بھائی محمد فیصل اپنے ادارے الفیصل ناشران و تاجران کتب غزنی اسٹریٹ اردو بازار سے شائع کر رہے ہیں،امید ہے کہ کتاب آپ کو پسند آئے گی اور ملک کی ہر لائبریری تک اس کی رسائی ممکن ہو گی۔ محمد فیصل کتابوں کی اشاعت میں اب پی ایچ ڈی کر چکے ہیں،اللہ ان کے کاروبار کو مزید ترقی دے اور وہ جہان حیرت کے ایڈیشن پر ایڈیشن چھاپ کر مجھے حیرت میں مبتلا رکھیں۔

٭…٭…٭

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

اسد اللہ غالب


مشہور ٖخبریں
  • براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

    Jan 21, 2021
  • ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

    Jan 19, 2021
  • دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

    Jan 18, 2021
  • ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

    Jan 15, 2021
متعلقہ خبریں
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان مارشل آرٹس کھیلوں کے ...

    Dec 11, 2020 | 18:24
  • پاکستانی اور بھارتی وزرائے خارجہ کے درمیان غیر رسمی ملاقات

    May 22, 2019 | 21:25
  • شوکت خانم اسپتال کراچی پاکستان کا سب سے بڑا اور جدیداسپتال ...

    Jan 23, 2021 | 16:49
  • مستحکم اور خوشحال افغانستان پاکستان اور اسکے ہمسایوں کے ...

    Jan 12, 2021 | 20:16
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • جنوبی سوڈانی 8.3ملین باشندوں کوفوری امداد کی ضرورت ہے،اقوام ...

    Jan 27, 2021 | 15:29
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، ...

    Jan 27, 2021 | 15:21
  • کولمبیا کے وزیر دفاع کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے

    Jan 27, 2021 | 15:08
  • پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر کی ...

    Jan 27, 2021 | 15:00
  • اطالوی وزیراعظم جوزپے کونٹے اپنے عہدے سے مستعفی

    Jan 27, 2021 | 14:53
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • (May God Protect Our Troops (3

    Jan 27, 2021
  •  بابا جی کے قاتل

    Jan 27, 2021
  • پیپلز پارٹی نئے انتخابات کے لئے کتنی سنجیدہ ؟ 

    Jan 27, 2021
  •  لال قلعہ پر سکھوں کا مذہبی پرچم ، یوٹیلیٹی سٹورز ...

    Jan 27, 2021
  • ایوان میں بل پر اپوزیشن کو حکومت سے100ووٹوں کی شکست

    Jan 27, 2021
  • 1

    بھارتی توسیع پسندانہ عزائم عالمی برادری کیلئے بھی لمحۂ فکریہ ہیں

  • 2

    پولیس پر سپیکر پنجاب اسمبلی کی برہمی 

  • 3

    پنجاب ہیلتھ کوریج پروگرام کی منظوری 

  • 4

    مودی سرکار کے جنونیت ترک کرنے تک ایسے واقعات اچنبھا نہیں 

  • 5

    کسان پیکیج کے جلد اعلان کا عندیہ 

  • 1

    10بدھ  ‘  13؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  27؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    منگل ‘  12؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  26؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    پیر ‘  11؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  25؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    اتوار ‘  10؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  24؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    ہفتہ‘  9؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  23؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • درشنی پہلوان

    Jan 27, 2021
  •  سچائی میں لپٹا میٹھا زہر ۔۔۔!!

    Jan 27, 2021
  • اہلِ کشمیر پرنامہربان رُتوںکااحوال

    Jan 27, 2021
  • براڈ شیٹ کمشن : عدم اعتماد کی تحریک

    Jan 27, 2021
  • May God Protect Our Troops (2)

    Jan 26, 2021
  • اعتماد کا فقدان اور ہماری ڈانواڈول ڈپلومیسی

    Jan 27, 2021
  • لاالٰہ الا اللہ

    Jan 27, 2021
  • ابھی جام عمربھرا نہ تھا…!

    Jan 27, 2021
  • ایسی محبت سے ہم باز آئے !

    Jan 27, 2021
  • ڈونلڈ ٹرمپ،نوازشریف اورافلاطون

    Jan 27, 2021
  • 1

    سپورٹس ڈے 

  • 2

    پاکستانی اپنی اصلاح کریں 

  • 3

    سرکاری  آفیسرز اور ملازمین کو مناسب لباس پہننے کا پابند کیا جائے 

  • 4

    مہذب معاشرے میں پولیس کا کردار بہت اہم ہوتا ہے 

  • 5

    نوجوان نسل اور نشہ!

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    عفووحلم کے پیکر(۴)

  • 2

    عفووحلم کے پیکر(۳)

  • 3

    عفووحلم کے پیکر(۲)

  • 4

    عفووحلم کے پیکر(۱)

  • 5

    ایثارووفاء

  • 1

    پاکستان اور بھارت

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

     خیرسگالی

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    بالِ جبریل

  • 2

    علامہ اقبال

  • 3

    لذتِ گفتار

  • 4

    اقبال

  • 5

    علامہ اقبال کے خطبہ

منتخب
  • 1

    براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

  • 2

    بائیڈن کا حلف اور کسی ’’انہونی‘‘ کی بے کار  پیش گوئیاں 

  • 3

    براڈ شیٹ سکینڈل: تحقیقاتی کمیشن پر سوال و جواب

  • 4

    تحریکِ عدم اعتماد کتنی آساں کتنی مشکل 

  • 5

    پیپلز پارٹی نئے انتخابات کے لئے کتنی سنجیدہ ؟ 

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    وینزویلا کے صدر نے کرونا کے قاتل قطرے پیش کر کے دنیا کو حیران کر ڈالا

  • 2

    اسرائیلی آرمی چیف کی ایران پرحملے کی دھمکی

  • 3

    بھارتی کسانوں نے لال قلعہ فتح کرلیا،ترنگا گرا کراپناجھنڈا لہرادیا، 1 کسان ہلاک

  • 4

    ٹرمپ کا دوسرا مواخذہ: امریکی قانون ٹرمپ کو کہاں کھڑا کرے گا؟

  • 5

    ملک بھر میں سونے کی قیمت تیزی سے نیچے گرنے لگی

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group