Waqt News
Wednesday | January 27, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • جنوبی سوڈانی 8.3ملین باشندوں کوفوری امداد کی ضرورت ہے،اقوام متحدہ
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
  • کولمبیا کے وزیر دفاع کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے
  • پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر کی نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں موجود کھلاڑیوں سے ملاقات
  • اطالوی وزیراعظم جوزپے کونٹے اپنے عہدے سے مستعفی

مچھ ٹریجڈی!

Jan 12, 2021 10:17 AM, January 12, 2021
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مچھ ٹریجڈی!

۱۔ بلوچستان کے قصبے مچھ میں پچھلے دنوں جو المناک واقعہ ہوا اس نے ساری قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ گو یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے ، اس سے پہلے بھی کئی جانسوز اور روح فرسا واقعات ہو چکے ہیں ، لیکن یہ اس اعتبار سے منفرد تھاکہ پہلی دفعہ انانیت اور مظلومیت بالمقابل آ کھڑی ہوئیں۔ اکثر حکمرانوں کا یہ مسئلہ رہا ہے کہ جن سنہری اصولوں کے وہ پرچارک رہے ہوتے ہیں، وہی اصول ایوان اقتدار میں داخل ہونے کے بعد سدِ راہ بن جاتے ہیں۔ کاسہ نہیں۔ حواری ، درباری ان کے اور عوام کے درمیان ایک ایسی دیوار کھڑی کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے نہ تو وہ لوگوں کی ٹھیک طرح سے آواز سُن پاتے ہیں اور نہ پوری طرح سے ان کی حالتِ زار کا مشاہدہ کر سکتے ہیں! جب سے پاکستان معرضِ وجود میں آیا ، کم و بیش ہر حاکم اس تکلیف دہ حقیقت کا شکار رہا ہے۔ عمران خان اپنی کمزوریوں کے باوصف ایک ایماندار، دبنگ اور روشن ضمیر حاکم ہے لیکن جب بھی کوئی شخص سب طبل و علم کا مالک و مختار بن جاتا ہے تو کئی وسوسے توہمات دامنگیر ہو جاتے ہیں۔ 

سندھ : 14 کورونا ویکسینیشن سینٹرز قائم، تربیت یافتہ عملہ اور سامان پہنچا دیا گیا

۲۔ بلوچستان کئی اعتبار سے پاکستان کا ایک اہم خطہ ہے۔ کم آبادی کے باوصف رقبے کے لحاظ سے بہت بڑا صوبہ ہے۔ سبی و ڈھاڑر سے جو سلسلہ شروع ہوتا ہے وہ گوادر ، جیوانی پر جا کر ختم ہوتا ہے۔ اس میں پہاڑ ہیں۔ سمندر کی ایک طویل پٹی ہے۔ معدنیات ہیں ۔ اکثر زمین ناہموار اور سوختی ہے۔ میلوں تک ہریالی یا آبادی کا نشان تک نہیں ملتا۔ اس کی وسعت کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس کے سابق ضلع مکران کا رقبہ یورپ کے ملک ہالینڈ سے دوگنا بڑا تھا۔ ناگ سے لیکر جیوانی تک کا درمیانی فاصلہ قریباً پانچ سو میل بنتا تھا۔ 

 عمران خان کا احتساب،کرپشن کا جھوٹا چورن ختم ہوگیا:غلام دستگیر خان 

۳۔ مچھ جس پر شہر کی صرف تہمت لگائی جا سکتی ہے، تقسیم سے قبل بہت اہمیت کا حامل تھا۔ سبی سے میدانی سلسلہ ختم ہو جاتا ہے اور بلوچستان کے پہاڑوں کا لامتناعی سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ سبی پاکستان کا گرم ترین شہر ہے۔ یہ سندھ اور بلوچستان میں حدِ فاصل ہے۔ اس کے متعلق کسی شاعر نے کہا تھا ، 

سبی وڈھاڈر ساختی، دوزخ چرا پر داختی !

جس جانفشانی ، انتھک محنت ، مہارت اور ہمت سے انگریزوں نے زاہدان تک ریلوے لائنیں بچھائی ، اس کا اندازہ اسی صورت میں ہو سکتا ہے اگر آدمی اس علاقے میں سفر کرے ۔ 

سینی ٹائزر بچوں کے لیے خطرناک قرار

دشوار گزار پہاڑوں کو کاٹ کر ، سنگلاخ چٹانوں کاسینہ چیر کر ، شوریدہ سر ندیوں کو پاٹ کر ، فرنگیوں نے مواصلاتی نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا۔ مچھ کوئٹہ سے چالیس میل کے فاصلے پر سطح سمندر سے 3246 فٹ کی بلندی پر واقعہ ہے۔ یہاں پر بہت بڑا ریلوے یارڈ تھا۔ چڑھائی کی وجہ سے گاڑی کو دو اسٹیم انجن لگتے تھے۔ ایک بہت بارونق کلب تھا جس میں اینگلو انڈین اور انگریز ڈرائیور سرشام آ جاتے۔ دخترِ زر کے ساتھ راگ رنگ اور رقص و سُرور کی محفلیں سجتیں…تقسیم کے بعد یہ قصبہ ویران ہو گیا۔ اس کی شناخت صرف سنٹرل جیل رہ گئی جہاں ملک کے سرکش قیدیوں کو بھیج کر ان کا فر دماغ درست کیا جاتا ہے۔ میں نے اور ملک غلام مصطفی مرحوم نے یہاں پر تین ماہ تک سروس کے اوائل میں ، جیل ٹریننگ لی۔

گوجرانوالہ:موٹر سائیکل سوار ملزموں کی  2بھائیوں پر فائرنگ،ایک قتل

 اس وقت سرہندی صاحب جیل سپرنٹنڈنٹ تھے۔ جیل کے پہلو میں ان کا جہازی بنگلہ تھا۔ مشقتی سارا دن اس کی نوک پلک سنوارتے رہتے۔ کیسا ہی اکھڑ قیدی کیوں نہ ہو، اس کے ضابطوں کے سامنے ہاتھ کھڑے کر دیتا ہے۔ اپنے وقت کے دو بدنام قیدیوں ، چراغ بالی اور محمد خان ڈاکو کو یہاں رکھا گیا۔ چراغ بالی کا تعلق خوشاب سے تھا۔ اس نے گرفتار ہونے سے قبل سینکڑوں گھروں کے چراغ گُل کئے تھے۔ محمد خان ڈاکو کا تعلق تلہ گنگ سے تھا۔ ایک سیدھا سادا پنشن یافتہ فوجی جسے حالات نے بندوق اٹھانے پر مجبور کردیا۔ جیسا کہ پہلے کہا گیا ہے کہ حکمران توہم پرست ہوتے ہیں۔ ایوب خان کے کان میں ڈال دیا گیا کہ نواب کالا باغ اس کے ذریعے خان کو مروا دے گا۔ دونوں اعوان تھے ، نتیجتاً سارے پنجاب کی پولیس کو اسے پکڑنے پر مامور کردیا گیا۔ 

بائیس سالہ نوجوان کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا

۴۔ مچھ اور کوئٹہ کے درمیان کولپور اور آب گُم کے اسٹیشن ہیں۔ نجانے ملک کے مشہور مزاح نگار مشتاق یوسفی صاحب کو کیا سوجھی کہ انہوںنے اپنی آخری قابلِ ذکر کتاب کا نام ’’آب ِ گُم‘‘ رکھ دیا۔ آب گُم تو بنجر اورسنگلاخ علاقہ ہے لیکن کتاب پڑھ کر مصنف کیزرخیز ذہن کا اندازہ ہوتا ہے…یہ سب ’’کول مائننگ ایریا‘‘ ہیں۔ 

مچھ ، کول پور ، سنجدی، ڈیگاری ، وغیرہ ۔ جب میں 1969-70 ء میں AC سراوان (مستونگ) تھا تو ان میں سے اکثر علاقے میری عملداری میں آتے تھے۔ ہم نے کان کنوں کے تحفظ کے لیے جگہ جگہ لیویز پوسٹ کھڑی کر رکھی تھیں جہاں ہمہ وقت چوکس لیویز گارڈ ہر مشکوک شخص پر نگاہ رکھتے تھے۔ کان کنی ایک مشکل کام ہے۔ ہر شخص کے بس کا روگ نہیں۔ ساری مقامی آبادی یہ کام پسند نہیں کرتی۔ ساری لیبر فورس سوات ، کوہاٹ ، ہنگو ، ٹل ، بنوں وغیرہ سے آتی ہے۔ بلوچستان میں صرف ہزارہ قوم کے کچھ افراد یہ کام کرتے ہیں۔ یہ قبیلہ افغانستان سے ہجرت کر کے یہاں آیا اوران کا تعلق ایک مخصوص مکتبہ فکر سے ہے۔

 ملک میں جو مذہبی منافرت کی لہر اُٹھی ہے اسکا سب سے بڑا شکار یہ ہوئے ہیں۔ جس تسلسل ، تواتر اور منظم طریقے سے انہیں لُقمہ اجل بنایا جا رہا ہے ، اس سے ان کی نسل ختم ہونے کا احتمال بڑھتا جارہا ہے۔ بنیادی طور پر یہ صلح کل لوگ ہیں، ہتھیار یہ نہیں اٹھا سکتے، مقابلہ کرنے کی ان میں صلاحیت نہیں ہے، نہ جانے رفتن نہ پائے ماندن والا معاملہ ہے! لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت ان کی حفاظت کیلئے خصوصی انتظام کرے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ دہشت گردی کی جو لہر اٹھی ہے اس کا شکار صرف یہ نہیں ہوئے بہادر فوج کے بے شمار جوان بھی اپنے فرض پر قربان ہوگئے ہیں۔ آفیسرز اور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔ اس میں بھی کوئی شک نہیں ہے کہ دہشت گردی پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے۔ 

بدقسمتی سے بلوچستان میں ہمارا ازلی دشمن ہندوستان اپنا مکروہ کردار ادا کررہا ہے۔ RAW نے ایک خطیر رقم مختص کررکھی ہے۔ لاجسٹک سپورٹ بھی ان کے ایجنٹ پہنچاتے ہیں۔ (جاری) 

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

شوکت علی شاہ


مشہور ٖخبریں
  • براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

    Jan 21, 2021
  • ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

    Jan 19, 2021
  • دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

    Jan 18, 2021
  • ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

    Jan 15, 2021
متعلقہ خبریں
  • سانحہ مچھ: حکومتی ٹیم کے شہدا کمیٹی کیساتھ مذاکرات کامیاب، ...

    Jan 09, 2021 | 09:47
  • مچھ میں ہزارہ براداری سے تعلق رکھنے والے 11 مزدوروں کے قتل ...

    Jan 09, 2021 | 00:10
  • مچھ واقعہ: وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ جانے کا اعلان کر دیا

    Jan 06, 2021 | 15:35
  • اژدھے اور مگر مچھ رکھنے کا کیس،رابی پیرزادہ کے وارنٹ ...

    Sep 27, 2019 | 12:15
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • جنوبی سوڈانی 8.3ملین باشندوں کوفوری امداد کی ضرورت ہے،اقوام ...

    Jan 27, 2021 | 15:29
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، ...

    Jan 27, 2021 | 15:21
  • کولمبیا کے وزیر دفاع کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے

    Jan 27, 2021 | 15:08
  • پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر کی ...

    Jan 27, 2021 | 15:00
  • اطالوی وزیراعظم جوزپے کونٹے اپنے عہدے سے مستعفی

    Jan 27, 2021 | 14:53
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • (May God Protect Our Troops (3

    Jan 27, 2021
  •  بابا جی کے قاتل

    Jan 27, 2021
  • پیپلز پارٹی نئے انتخابات کے لئے کتنی سنجیدہ ؟ 

    Jan 27, 2021
  •  لال قلعہ پر سکھوں کا مذہبی پرچم ، یوٹیلیٹی سٹورز ...

    Jan 27, 2021
  • ایوان میں بل پر اپوزیشن کو حکومت سے100ووٹوں کی شکست

    Jan 27, 2021
  • 1

    بھارتی توسیع پسندانہ عزائم عالمی برادری کیلئے بھی لمحۂ فکریہ ہیں

  • 2

    پولیس پر سپیکر پنجاب اسمبلی کی برہمی 

  • 3

    پنجاب ہیلتھ کوریج پروگرام کی منظوری 

  • 4

    مودی سرکار کے جنونیت ترک کرنے تک ایسے واقعات اچنبھا نہیں 

  • 5

    کسان پیکیج کے جلد اعلان کا عندیہ 

  • 1

    10بدھ  ‘  13؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  27؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    منگل ‘  12؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  26؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    پیر ‘  11؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  25؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    اتوار ‘  10؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  24؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    ہفتہ‘  9؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  23؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • درشنی پہلوان

    Jan 27, 2021
  •  سچائی میں لپٹا میٹھا زہر ۔۔۔!!

    Jan 27, 2021
  • اہلِ کشمیر پرنامہربان رُتوںکااحوال

    Jan 27, 2021
  • براڈ شیٹ کمشن : عدم اعتماد کی تحریک

    Jan 27, 2021
  • May God Protect Our Troops (2)

    Jan 26, 2021
  • اعتماد کا فقدان اور ہماری ڈانواڈول ڈپلومیسی

    Jan 27, 2021
  • لاالٰہ الا اللہ

    Jan 27, 2021
  • ابھی جام عمربھرا نہ تھا…!

    Jan 27, 2021
  • ایسی محبت سے ہم باز آئے !

    Jan 27, 2021
  • ڈونلڈ ٹرمپ،نوازشریف اورافلاطون

    Jan 27, 2021
  • 1

    سپورٹس ڈے 

  • 2

    پاکستانی اپنی اصلاح کریں 

  • 3

    سرکاری  آفیسرز اور ملازمین کو مناسب لباس پہننے کا پابند کیا جائے 

  • 4

    مہذب معاشرے میں پولیس کا کردار بہت اہم ہوتا ہے 

  • 5

    نوجوان نسل اور نشہ!

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    عفووحلم کے پیکر(۴)

  • 2

    عفووحلم کے پیکر(۳)

  • 3

    عفووحلم کے پیکر(۲)

  • 4

    عفووحلم کے پیکر(۱)

  • 5

    ایثارووفاء

  • 1

    پاکستان اور بھارت

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

     خیرسگالی

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    بالِ جبریل

  • 2

    علامہ اقبال

  • 3

    لذتِ گفتار

  • 4

    اقبال

  • 5

    علامہ اقبال کے خطبہ

منتخب
  • 1

    براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

  • 2

    بائیڈن کا حلف اور کسی ’’انہونی‘‘ کی بے کار  پیش گوئیاں 

  • 3

    براڈ شیٹ سکینڈل: تحقیقاتی کمیشن پر سوال و جواب

  • 4

    تحریکِ عدم اعتماد کتنی آساں کتنی مشکل 

  • 5

    پیپلز پارٹی نئے انتخابات کے لئے کتنی سنجیدہ ؟ 

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    وینزویلا کے صدر نے کرونا کے قاتل قطرے پیش کر کے دنیا کو حیران کر ڈالا

  • 2

    اسرائیلی آرمی چیف کی ایران پرحملے کی دھمکی

  • 3

    بھارتی کسانوں نے لال قلعہ فتح کرلیا،ترنگا گرا کراپناجھنڈا لہرادیا، 1 کسان ہلاک

  • 4

    ٹرمپ کا دوسرا مواخذہ: امریکی قانون ٹرمپ کو کہاں کھڑا کرے گا؟

  • 5

    ملک بھر میں سونے کی قیمت تیزی سے نیچے گرنے لگی

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group