کلمۂ توحید …… (محسن امین تارڑ)
میرے رگ و پے میں کلمہ
آئے نظر ہر شے میں کلمہ
کرے مدہوش جو الا اللہ میں
إلہ کے جامِ مے میں کلمہ
وسعتِ افلاک ، زمیں کی تہہ میں
قرآن و اذاں کی ہر لَے میں کلمہ
انبیاء ، اولیاء کے معجزات و کرامات
اللہ کے ہر جلوۂ نئے میں کلمہ
سبھی کُتبِ آسمانی کا
ہے حاصلِ کلام یہی کلمہ
قبر میں ، حشر میں بھی
آئے گا کام یہی کلمہ
کچھ نہیں تھا جب ، تھا تب
رب کا پیارا نام، یہی کلمہ
کچھ نہ ہو گا ، تو بھی
ہو گا ہر گام یہی کلمہ