کمشنر کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ، بحریہ کلب اور اومیگا کلب کی کامیابی
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) چوتھے کمشنر کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ کراچی باسکٹ بال کلب کو 53 - 40 سے شکست دے دی جبکہ اومیگا کلب جس نے حال ہی میں قائداعظم کپ جیتا تھا باآسانی پیٹرسن اسٹار کو 77 - 25 پوائنٹس سے شکست سے دوچار کیا ،ان میچوں کے مہمان خصوصی سجاس کے سیکریٹری اور نامور صحافی اصغرعظیم اس موقع پر آصف عظیم ،اصغربلوچ ، غلام محمدخان اور دیگرموجود تھے ۔ان میچوں میں عامر غیاث، عامر شریف ، سید مصنف شاہ ،نزاکت خان، طارق حسین اور زاہد ملک نے ریفریز کے جبکہ زعیمہ خاتون ، نعیم احمد ممتاز احمد اور جاوید میمن نے ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دے۔ اس موقع پر اصغرعظیم نے کھلاڑیوں کو تلقین کی کہ وہ ایک سچے پاکستانی بن کر کھیل کے میدان میں حصہ لیں ۔ انہوں نے کہاکہ سجاس کا ہر فرد باسکٹ بال کھیل کے فروغ کے لیئے آپ کی ہر ممکن مدد کرے گا ۔انہوں نے بلدیہ جنوبی کے ایڈمنسٹریٹرارشاد علی سوڈھر کو ضلع جنوبی میں کھیل کے میدانوں کی تزین وآرائش کرانے پر زبردست خراج تحسین ہیش کیا ۔