مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران دوکشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا۔
نوجوانوں کو ضلع کے علاقے ترال میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا گیا۔
ادھر شدید سردی سے وادی کشمیر اور جموں کے علاقے کے مکینوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
شدید سردی سے وادی کشمیر اور جموں کے علاقے کےمکینوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے جہاں بعض حصوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے منفی گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر میں درجہ حرارت منفی پانچ تک گر گیا ہے جس سے ڈل جھیل اور پانی کی پائپ لائنوں سمیت ندی نالے جم گئے ہیں۔مقبوضہ کشمیر چلائی کلاں کی لپیٹ میں ہے جو موسم سرما کا 40 دن کا سرد ترین دورانیہ ہوتا ہے جو گزشتہ ماہ کی اکیس تاریخ سے شروع ہوا اور عموماً31 جنوری تک ختم ہوتا ہے۔