موٹر سائیکل سوار گاڑی پر کریکر پھینک کر فرار، فائرنگ ، چارافراد شدید زخمی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے) تھانہ سول کے علاقے خواجہ کارپوریشن کے قریب گاڑی پرکریکر پھینکنے اور فائرنگ کے نتیجے میں چارافراد شدید زخمی ہوگئے دو زخمی۔ بینظیر بھٹو ہسپتال اور دو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کئے گئے سی پی او محمد احسن یونس ، ایس ایس پی آپریشنز طارق عنائت اور ایس پی پوٹھوہار سید علی بھی جائے وقوعہ اور ہسپتال پہنچ گئے عینی شاہدین نے کہا کہ موقع سے دھماکے کی آواز بھی سنی گئی اور موٹر سائیکل سوار گاڑی پر کریکر پھینک کر فرار ہوگئے جبکہ فائرنگ بھی ہوئی تاہم پولیس نے کریکر حملے کی تصدیق نہیں کی ایس پی پوٹھوہار سید علی نے بتایا کہ فائرنگ کاواقعہ ہوا ہے جس میں ابتدائی طور پر چار افراد زخمی ہیں ابتدائی طور پر زخمیوں میں آصف ، نعمان اور اعجاز کی شناخت کرلی گئی ہے پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرلئے ناکہ بندیاں بھی کی گئیں تاکہ ملزمان گرفتار کئے جا سکیں ۔