ٹرمپ کے مواخذے کی اگلی کارروائی سینٹ کے حوالے کردی جائے گی: نینسی پلوسی
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ایوانِ نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی اگلے مرحلے کی کارروائی اگلے ہفتے سینٹ کے حوالے کر دیں گی۔ امریکہ کی تاریخ میں یہ تیسرا موقع ہو گا کہ کسی صدر کے مواخذے کے حوالے سے سینٹ میں بحث ہو گی۔ جمعہ کے روز ڈیموکریٹ قانون سازوں کے نام ایک خط میں انہوں نے کہا کہ اب سینیٹرز کے پاس موقع ہے کہ وہ صدر کی جانب سے اختیارات کے غلط استعمال اور انصاف کا راستہ روکنے جیسے الزامات کو کیا سمجھتے ہیں۔ پلوسی نے ایوانِ نمائندگان سے مواخذے کا بل منظور کرنے پر ڈیموکریٹ رہنماؤں کی ’حب الوطنی اور جرات‘ کی تعریف کی۔