امید ہے ایران اور امریکہ نئے حملوں سے گریز کریں گے ، روس
ماسکو (اے پی پی) امریکہ اور ایران میں تناؤ کے عروج پر پہنچنے کے بعد روس نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ دونوں ملک اب کسی نئے حملے سے بچیں گے اور دیگر ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے ذریعہ علاقے میں استحکام کے ارادے سے آگے بڑھیں گے۔روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے مغربی ایشیا میں جاری تناؤ کی صورت حال کے سلسلے میں اپنے ایک بیان میںکہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ امریکہ اور ایران کسی نئے حملے سے بچیں گے اور ہم بھی کوشش کریں گے کہ دونوں مالک کے درمیان دوبارہ تناؤ کی صورت حال پیدا نہ ہو۔