اشتعال انگیز تقاریر: فاروق ستار‘ وسیم اختر اور دیگر رہنمائوں پر فردجرم عائد
کراچی (نوائے وقت نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کیس کے دو مقدمات میں فاروق ستار‘ میئر کراچی وسیم اختر اور دیگر متحدہ رہنمائوں پر فردجرم عائد کر دی۔ ملزموں نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہ طلب کر لئے۔ ملزموں کے خلاف تھانہ ملیر سٹی اور بریگیڈ میں دو مقدمات درج ہیں۔ عامر خان‘ خواجہ اظہارالحسن‘ محمد جاوید پر بھی فردجرم عائد کی گئی۔