کراچی:سرجانی ٹاؤن سے ملنے والی لاش حیدرآباد کے تاجر کی نکلی

سرجانی ٹاؤن سے گزشتہ روز ملنے والی لاش کی شناخت ہو گئی ہے جو کہ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے تاجر کی نکلی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق محمد عمران کراچی آنے کیلئے جمعہ کے روز نکلا تھا تاہم اس کی موت کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔ پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی۔