مصری حکومت کی تدفین ٹیکس سے تعلق خبروں کی تردید
قاہرہ(اے پی پی) مصری حکومت نے تدفین ٹیکس بارے خبروں کی تردید کردی۔مصری ذرائع ابلاغ پر حکومت کی جانب سے تدفین ٹیکس مقرر کرنے کی خبر نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا، شہریوں نے اس ٹیکس کے حوالے سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔اسکائی نیوز کے مطابق مصری حکومت کے ماتحت میڈیا سینٹر نے سوشل میڈیا کا ردعمل دیکھتے ہوئے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ مصری حکومت نے تدفین ٹیکس کے دعوے کی تردید کردی ہے۔