کیوبا کی امریکہ کی جانب سے چارٹر پروازوں پر پابندی کی مذمت
ہوانا(شِنہوا)کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگوز نے امریکی حکومت کے جانب سے کیوبا کیلئے چارٹر پروازوں پر پابندی کی مذمت کی ہے ، امریکہ کی طرف سے ہوانا کے علاوہ کیوبا کے تمام دیگر مقامات کیلئے چارٹرڈ پروازوں پر پابندی ہے۔روڈریگوز نے اپنے ٹویٹر اکانٹ سے انگریزی اور سپینش زبان میں جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ" میں نئی امریکی حکومت کی جانب سے کیوبا میں آنے والی چارٹر پروازوں پر پابندی کی شدید مذمت کرتا ہوں ، اس پابندی کے تحت دارلحکومت ہوانا کے سوا کیوبا کے تمام دیگر مقامات کیلئے چارٹر پروازیں بندکی گئی ہیں جبکہ ان کی تعداد بھی محدود کردی گئی"انہوں نے مزید کہا ہے کہ یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے اور امریکی شہریوں کو سفر کی آزادی کے منافی اقدام ہے جس سے خاندانوں کے آپس میں ملنے میں رکاوٹ پیدا ہوگی۔گزشتہ دسمبر میں امریکی کمرشل پروازوں پر ہوانا کے سوا کیوبا کے تمام دیگر مقامات تک پروازوں پر پابندی لگادی گئی تھی اب اس پابندی میں توسیع کردی گئی ہے۔