پولیس لائنز لاہور میں گزشتہ شب کانسٹیبل نے نشہ کی حالت میں ڈی آئی جی پولیس شہزاد اسلم صدیقی پر حملہ کرکے زخمی کر دیا۔ حملہ کرنے والے پولیس اہلکار محمد رفیق کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جبکہ ڈی آئی جی پولیس کی حالت خطرے سے باہرہے اور انہیں ہسپتال سے فارغ کر دیا گیاہے۔ ڈی آئی جی شہزاد اسلم صدیقی نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ جب وہ بیوی بچو ں کے ہمراہ رات کو واک کے لئے گھر سے نکلے تو ایک کانسٹیبل اچانک سامنے آیا اور ان پر آکر چا قو سے حملہ کر دیا۔ ڈی آئی جی پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ کرنے والے اہلکار نے کمبل لپیٹاہواتھا۔ کانسٹیبل نے چار سے پانچ چاقو کے وار ان پر کئے تاہم بعد میں میں نے اسے زور سے دبوچ لیا اور شور کرنے پر دیگر پولیس اہلکار بھی آگئے ۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم بتایا گیا ہے کہ پولیس اہلکار نشہ میں تھا اور اس نے شرا ب پی رکھی تھی۔ گرفتار پولیس اہلکار سے مزید تفتیش جاری ہے.
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38