ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ: منیبہ علی کی سنچری نے چیلنجرز کی پہلی کامیابی
لاہور(نمائندہ سپورٹس) سہ فریقی قومی ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں پی سی بی چیلنجرز نے پی سی بی ڈائنامائٹس کو 42 رنز سے ہرا کر پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ منیبہ علی کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ چیلنجرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔اوپنر منیبہ علی 69 گیندوں پر 108 رنز بناکر رن آوٹ ہوئیں۔ چیلنجرزنے 3 وکٹوں پر 182 رنز بنائے۔ کپتان بسمہ معروف 32 رنز بناکرنمایاںرہیں۔ ڈائنامائٹس کی ثناء میر نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ڈائنامائٹس کی ٹیم 5 وکٹوں پر140 رنز ہی بناسکی۔ ارم جاوید 38 اورناہید ہ خان 36 رنز بناکرنمایاں رہیں۔ سعدیہ اقبال نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ٹورنا منٹ میں آج 12 جنوری بروزاتوار کو پی سی بی ڈائنا مائٹس بمقابلہ پی سی بی بلاسٹرزدوپہر 12 بجے ہو گا۔ میچ ریفری: امیر الدین انصاری، آن فیلڈ امپائرز: شمیم انصاری اور شکیل احمد۔کل13 جنوری بروزپیر: پی سی بی چیلنجرز بمقابلہ پی سی بی بلاسٹرزدوپہر 12 بجے،میچ ریفری: علیم موسیٰ، آن فیلڈ امپائرز: طاہر رشید اور عزیزالرحمٰن ۔پرسوں14 جنوری بروزمنگل: پی سی بی چیلنجرز بمقابلہ پی سی بی ڈائنا مائٹس دوپہر 12 بجے،میچ ریفری: محمد جاوید، آن فیلڈ امپائرز: عمران جاوید اور نزہت سلطانہ۔16 جنوری بروز جمعرات: فائنل، شام 7 بجے، میچ ریفری: افتخار احمد، آن فیلڈ امپائرز: خالد محمود سینئر اور امتیاز ا قبال ہونگے۔