مقابلے کے دوران 12 سالہ بھارتی تیرانداز کی گردن میں تیر پیوست
لاہور(سپورٹس ڈیسک) ٹریننگ کے دوران12سالہ بھارتی تیرانداز کی گردن میں تیر پیوست ہو گیا۔’کھیلو انڈیا ‘ مہم میں ٹریننگ کے دوران12سالہ شیوانگی گوہین تیرانداز کی گردن میں تیر پیوست ہو گیا۔ان کو ایئر ایمبولینس کی مدد سے نئی دہلی کے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ڈاکٹر انجری کی نوعیت کا جائزہ لے رہے ہیں اورجلد ہی علاج سے متعلق فیصلہ بھی کرلیا جائے گا۔