اوٹی سی چیلنج کپ :لاہور یونائٹیڈ کلب کینن جم خانہ کلب دوسرے مرحلے میں پہنچ گئیں
لاہور(نمائندہ سپورٹس)لاہور یونائیٹڈ کلب اور کینن جم خانہ کلب اوٹی سی لاہور چیلنج کپ کے دوسرے مرحلے میںپہنچ گئیں ۔لاہور یونائیٹڈ نے پانچ وکٹوں پر 226 رنز بنائے ۔ جواب میں ماڈل ٹاؤن گرینز کلب نووکٹوں پر 206 رنز بناسکی ۔ برادرز کلب کی ٹیم 258رنزبناکر آؤٹ ہو گئی۔ کینن جم خانہ کلب نے چھ وکٹوں پر 260رنزبناکر کامیابی حاصل کرلی۔تنویر احمد کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔