نیوزی لینڈ میں5.4اورروس میں5.9 شدت کا زلزلہ
ویلنگٹن،ماسکو (صباح نیوز) نیوزی لینڈ اور روس میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق نیوزی لینڈ کے مغربی راول جزیرے پر زلزلے کی شدت 5.4ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے سے سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی اور نہ ہی کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ دوسری جانب روسی اکیڈمی آف سائنسزکے جیو فیزیکل سروے کے مطابق روس میں جزیرہ نما کامچاٹکا کے مشرقی حصے میں زلزلے کے کئی جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 5.9ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے سے سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی اور نہ ہی کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول ہوئی ۔