آسٹر یلیا میں ایلو س پر یسلے فیسٹیول
کینبرا(انٹرنیشنل ڈیسک)آسٹر یلیا میں سالانہ ایلو س پر یسلے فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے۔مشہو ر راک گلو کار ایلو س پر یسلے کے یوم پیدائش پر آسٹریلوی شہر سڈنی میں میلہ سجایاگیا ہے۔اس فیسٹیول میں شر کت کیلئے ایلو س کے انداز میں لبا س پہنے،ان جیسا ہیئر اسٹائل اور گلاسز لگائے ہزار وں مداح شہر کے پارکس پہنچ گئے۔اس موقع پر ایلوس ٹرین بھی چلائی گئی اورکانسرٹس بھی منعقد ہوئے۔اس فیسٹیول سے حاصل رقم آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے لیے قائم بش فائر فنڈز میں دی جائے گی۔