بدین: یوٹیلیٹی سٹورز سے وزیراعظم پیکج کی سستی اشیاء عام مارکیٹ میں فروخت
کراچی (نیٹ نیوز) یوٹیلیٹی سٹورز کی اشیاء کی عام مارکیٹ میں فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے چند روز قبل ہی یوٹیلیٹی سٹورز پر سستی اشیاء کی فروخت کے لیے سبسڈی کا اعلان کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بدین میں گھی، چینی، آٹا اور دیگر سامان کے ٹرک تاجروں کو فروخت کیے گئے ہیں، عام مارکیٹ میں فروخت ہونے والے سامان پر وزیراعظم سکیم کا مونو گرام بھی موجود ہے۔ دوسری جانب ریجنل انچارج یوٹیلٹی اسٹورز نے اس قسم کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے ایسی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔