سونا پھر 800 روپے تولہ مہنگا 90.300 روپے ہوگیا
لاہور (کامرس رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں سونا دوبارہ مہنگا ہو گیا جس سے پاکستان میں بھی ایک تولہ سونے کی قیمت آٹھ سو روپے بڑھ گئی۔ جیولرز کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ آٹھ سو روپے کے اضافے سے نوے ہزار تین سو روپے ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت گیارہ ڈالر کے اضافے سے پندرہ سو ساٹھ ڈالر سے تجاوز کر گئی۔