سرگودھا:مسافر وین الٹنے سے ڈرائیور سمیت 2 افراد جاں بحق‘2 زخمی
سرگودھا(نامہ نگار)نوری پیڑہ کے قریب تیز رفتاری کے مسافر وین الٹ جانے میں ڈرائیور سمیت دو افراد جاں بحق اور دو مسافر زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔زرائع کے مطابق کلرکہار خوشاب روڈ پر راولپنڈی جانے والی مسافر وین تیز رفتاری کے باعث نوری پیڑہ کے قریب بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں ڈرائیور سمیت دو افراد جاں بحق اور دو مسافر زخمی ہو گئے۔جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔