لاپتہ سیکرٹری محکمہ انسانی حقوق سندھ بازیاب، طبیعت ٹھیک نہیں: ایس ایس پی ایسٹ
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) لاپتہ سیکرٹری محکمہ انسانی حقوق سندھ بازیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گھر والوں نے بدر جمیل میندھرو کے پہنچنے کی اطلاع دی ہے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے ان کی طبیعنت ٹھیک نہیں بات نہیں کرسکتے۔ ایس ایس پی ایسٹ بدر جمیل کو گاڑی میں سے اٹھایا گیا تھا اور نامعلوم جگہ منتقل کردیا گیا تھا۔ صدر جمیل سے کچھ سوال پوچھنے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔ بدر جمیل کی طبیعت ٹھیک نہیں مزید تفتیش بعد میں کریں گے انہیں اٹھانے والوں نے شناخت ظاہر نہیں کی۔