بھارت: داعش کے 3 دہشت گرد گرفتار‘ اسلحہ‘ گولہ بارود برآمد
نئی دہلی(آن لائن) بھارتی یوم جمہوریہ سے قبل دہلی پولیس نے کارروائی کر کے داعش کے تین مسلح دہشتگرد پکڑ لئے ۔ تینوں دہشتگرد دارالحکومت یا اترپردیش پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے دہشتگردوں کا تعلق داعش تنظیم سے ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے مختصر انکائونٹر کر کے تینوں دہشتگردوں کو دارالحکومت کے وزیر آباد سے گرفتار کر لیا ۔پولیس حکام کے مطابق دہشتگردوں کے پاس متعدد اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اترپردیش ( اے ٹی ایس ) ممکنہ طور پر پکڑے جانے والے تینوں دہشتگردوں سے پوچھ گچھ کرے گی۔جن کا دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے ریمانڈ حاصل کیا ہے ۔ ایک پریس کانفرنس میں دہلی پولیس نے کہا کہ تینوں دہشتگردوں کی تربیت بنیاد پرستی پر کی گئی تھی اور وہ داعش سے متاثرہ ماڈلوں کا حصہ تھے انہیں اسپیشل سیل کی ٹیم نے 14 رائونڈ فائرنگ کے بعد گرفتار کیا ۔