امریکی خلابازوں کو چاند پر لے جانے والے ناسا کے نئے راکٹ کا پہلا مرحلہ مکمل
واشنگٹن (اے پی پی) ناسا کے میگا راکٹ ایس ایل ایس کا کور سٹیج امریکہ کی ریاست نیو اورلینز کی فیکٹری سے تیار ہو کر باہر آچکا ہے اور اب اس پر اہم تجربے کئے جائیں گے تاکہ لانچ کے لیے اس کے تیار ہونے یا نہ ہونے کا جائزہ لیا جا سکے۔برطانوی نشریاتی اداے کے مطابق سپیس لانچ سسٹم خلائی ادارے ناسا کے آرٹیمیس پروگرام کا ایک اہم حصہ ہے جس کا مقصد 2024 ء تک امریکی خلابازوں کو ایک مرتبہ پھر چاند پر لے کر جانا ہے۔کور سٹیج نئے راکٹ کا مرکزی حصہ ہے اور اس پر ریاست مسیسیپی میں جامع تجربات کیے جائیں گے۔اسے ایک بڑی سی چوکور کشتی پر لاد کر اس کی منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا۔