ڈیفنس، قلعہ گجر سنگھ، گلشن اقبال میں ڈاکے، راہزنی اور چوری کی بھی متعدد وارداتیں
لاہور(نمائندہ خصوصی) شہر میں متعدد وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سی کے علا قہ میںابر ارکے گھر سے فیملی کو یرغمال بنا کر3لا کھ40ہزار کی نقد ی اور طلائی زیورات، موبائل فون و دیگر سا ما ن، قلعہ گجر سنگھ کے علا قہ میںاختر کے گھر میں اس کی فیملی سے3لاکھ 10ہزار کی نقد ی اور طلائی زیورات، مصطفی ٹائون کے علاقے میں سلیم کے گھر سے دوڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر2لا کھ 85ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان، گرین ٹائون کے علا قہ میںماجدکے گھر سے فیملی کو یرغمال بنا کر2لا کھ 65ہزار کی نقدی اور طلائی زیو رات، موبائل فون، لیاقت آباد کے علاقہ میںسر فر از کے گھر میں اس کی فیملی سے2لاکھ 40ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیورات و دیگر سامان،گلشن اقبال کے علا قہ سے با بر کے گھر سے فیملی کو یرغمال بنا کر1لا کھ 65ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون و دیگر سامان ، ہنجر وال اورشا ہدرہ ٹائون میں گاڑیاں جبکہ شادباغ، مستی گیٹ، ماڈل ٹائون، اچھرہ، شادمان، مسلم ٹائون، باغبانپو رہ، نصیر آباد اور شالیمار میں موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔