جاپان کی کیرول گون کی اہلیہ کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے درخواست
ٹوکیو (اے پی پی) جاپان کے تفتیش کاروں نے نسان موٹر کے سابق چیئرمین کارلوس گون کی اہلیہ کیرول گون گرفتاری کے لیے انٹرپول سے تعاون کی درخواست کی ہے۔ جاپانی ذائع ابلاغ کے مطابق کارلوس گون پر مبینہ مالیاتی بدعنوانیوں کے الزام میں جاپان میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ وہ ضمانت کی شرائط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گزشتہ سال کے آخر میں جاپان سے غیرقانونی طور پر لبنان فرار ہو گئے۔استغاثہ نے غلط بیان حلفی کے شبے میں ان کی اہلیہ کیرول گون کے لئے وارنٹ گرفتاری حاصل کیا۔