سکھیکی: 14 سالہ لڑکے‘ کراچی میں بچے سے مدرسہ کے ٹیچر کی زیادتی‘ کلرسیداں بچی کیساتھ نازیبا حرکات کرنیوالا گرفتار
خانقاہ ڈوگراں‘ کراچی‘ راولنپڈی (نامہ نگار + نیٹ نیوز + صباح نیوز) خانقاہ ڈوگراں میں ٹرک ڈرائیور نے 14 سالہ لڑکے‘ کراچی میں مدرسہ کے طالب علم سے ٹیچر نے زیادتی کر دی۔ دوسری جانب کلرسیداں پولیس نے 10 سالہ بچی کیساتھ نازیبا حرکات کرنیوالا ملزم گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق خانقاہ ڈوگراں میں ایک اور کمسن بچہ درندگی کا شکار ہو گیا۔ پویس نے کمسن بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔ سکھیکی کا رہائشی 14 سالہ رمضان ٹرک پر لاہور جا رہا تھا کہ خانقاہ ڈوگراں انٹرچینج کے قریب حافظ آباد کے رہائشی ٹرک ڈرائیور نے زبردستی بدفعلی کر ڈالی۔راولپنڈی سے صباح نیوز کے مطابق کلرسیداں پولیس نے 10 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے کے الزام میں ملزم کو گرفتار کر لیا۔ درخواست گزار کے مطابق 10 سالہ بیٹی تعلیم حاصل کرنے مسجد جا رہی تھی جہاں عنصر علی نامی شخص نے مبینہ طور پر اس کے ساتھ نازیبا حرکات کیں۔ نیٹ نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں دینی کے ساتھ انگریزی تعلیم دینے والے مدرسے میں کمسن طالب علم کے ساتھ مبینہ زیادتی کے الزام میں ٹیچر کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداﷲ چاچڑ کے مطابق کورنگی میں واقع مدرسے میں زیرتعلیم 6 سالہ بچے کے والد نے رپورٹ درج کرائی کہ جب تمام بچے کلاس روم سے باہر چلے گئے تو ٹیچر متعلقہ نے ان کے بچے سے زبردستی زیادتی کی۔ پولیس کے مطابق والد کی رپورٹ پر ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔