سپریم کورٹ،اسلام آباد پرنسپل سیٹ پرمقدمات کی سماعت کے لیے 5 بنچ تشکیل
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ 13جنوری سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے دوران اسلام آباد کی پرنسپل سیٹ پرمقدمات کی سماعت کے لیے پانچ بینچ تشکیل دے دیئے گئے ہیں۔ کاز لسٹ کے مطابق سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق آئندہ ہفتے پانچ بنچز مقدمات کی سماعت کریں گے ۔بینچ ایک میں چیف جسٹس گلزار احمد،جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ شامل ہیں ۔بینچ دو جسٹس مشیر عالم،جسٹس مظہر عالم اور جسٹس منصور علی شاہ ،بینچ تین میں جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس فیصل عرب اور جسٹس یحیی آفریدی ،بینچ چار جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس سردار طارق مسعود شامل ہیں جبکہ بینچ پانچ میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس قاضی محمد امین پر مشتمل ہے۔ آئندہ ہفتے نیب پلی بارگین سے متعلق کیس سمیت دیگر مقدمات زیر سماعت آئیں گے۔