ایک ہفتے میں برائلر گوشت کے نرخوں میں 10 روپے اضافہ، انڈے 136روپے درجن
لاہور( کامرس رپورٹر )شہر میں گزشتہ ہفتے کے دوران پرچون سطح پر ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 5روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکی قیمت 135روپے سے بڑھ کر 140روپے ہو گئی جبکہ دیگر سبزیوں میں ایک کلو لہسن دیسی کی قیمت 10روپے اضافے سے 250روپے ہو گئی ،لہسن چائنہ 260کی بجائے280سے290،لہسن ایرانی20روپے اضافے سے 190روپے ،ادرک تھائی لینڈکی قیمت 56روپے اضافے سے 277روپے،ادرک چائنہ 15روپے اضافے سے 290روپے،کھیرافارمی3روپے اضافے سے 73روپے،مٹر35روپے اضافے سے175روپے اور مونگرے کی قیمت ایک روپے اضافے سے 69روپے فی کلو ہو گئی ۔اسی طرح ایک کلو برائلر مرغی کی قیمت میں 10روپے اضافہ ہوا اور اسکا ریٹ 203روپے سے بڑھ کر 213روپے جبکہ ایک درجن فارمی انڈوں کا ریٹ 2روپے اضافے سے 136روپے ہو گیا ہے ۔