مقبوضہ کشمیر:کرفیو 161ویں روز میں داخل,ادویات اور خوراک کی شدید قلت برقرار

مقبوضہ کشمیر میں کرفیواور لاک ڈاؤن کا 161ویں روز میں داخل ہو گیا جبکہ وادی میں ادویات اور خوراک کی شدید قلت برقرار ہے۔
وادی کشمیر میں بھارت کی طرف سے مسلط کردہ غیر انسانی لاک ڈاؤن اور مواصلاتی بندش کے باعث مسلسل161 ویں روز بھی معمولات زندگی بدستور مفلوج ہیں۔ سڑکیں سنسان ، وادی میں دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور ایک کروڑ سے زائد افراد دنیا کی سب سے بڑی جیل میں قید ہیں.