ملک کےپہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز بلوچستان ،خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پرجبکہ اسلام آباد سمیت پنجاب اور سندھ کے اضلاع میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔