بھارتی مسلمانوں نے قائد اعظم کے موقف کی تائید کردی:اشرف آصف جلالی
لاہور(سپیشل رپورٹر )تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا بھارتی مسلمانوں نے ’’جناح والی آزادی کا نعرہ‘‘ لگا کر نظریہ پاکستان کے برحق ہونے کا نعرہ لگا دیا۔ بھارتی مسلمانوں کو یہ سمجھ لینا چاہیے ہندو مسلم اتحاد کے ذریعے آزادی کی منزل پانا تجربہ سے ثابت شدہ ایک دھوکہ ہے۔ہندو اگرچہ مودی کے مخالف ہوں مسلمانوں کے کبھی بھی وفادار نہیں ہو سکتے۔ مسلمان اپنے جلسوں، جلوسوں میں ہندو لیڈروں کوہرگز قیادت نہ دیں۔ مسلمان اپنے احتجاج کا رْخ اگرچہ صرف مودی اور حکمران جماعت کی طرف رکھیں مگر عام ہندوؤں کی اسلام دشمنی بھی کبھی نہ بھولیں۔ہندوؤں میں آر ایس ایس کا یہ نظریہ کہ ہندوستان صرف ہندوؤں کا ہے دن بدن سرایت کر رہا ہے۔ یہاں تک کہ آر ایس ایس کے سربراہ موھن بھاگوت نے یہ دعوہ کیا ہے تمام 130کروڑ ہندوستانی اگر ہندوستان کوصرف ہندوؤں کی سرزمین تسلیم کرلیں اور اپنے آپ کو ہندو کہلوائیں تو انہیں ہندوستان سے نہیں نکالا جائے گا۔ آر ایس ایس کے اسکولز ہندوؤں کی نام نہاد برتری کو اجاگر کرنے میں مصروف ہیں۔اور کسی حیلے بہانے سے مسلمانوں کو ہندو بنانا چاہتے ہیں۔ مسلمانوں کی موجودہ بیداری کو دینی نقطہء نظر سے منظم کر کے دیر پا مقاصد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔