تینوں بڑی جماعتیں عوامی مسائل حل کرنے کیلئے بھی متحد ہوجائیں:جواد احمد
لاہور(کلچرل رپورٹر)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواداحمد کا کہنا ہے کوئٹہ کی مسجد میں ہونے والا بم دھماکہ پوری قوم کے لئے باعث رنج ہے،ہم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ملک کی تین بڑی پارٹیاں آرمی ایکٹ ترمیم پرتومتفق ہوگئیں اور اسے دونوں ایوانوں سے منظور بھی کروالیا گیا مگردیکھنا ہے کہ جن لوگوں سے انھوں نے ووٹ حاصل کیے ان کے مسائل اور بنیادی حقوق کے لئے یہ کب متحد ہوں گے،ہمارے ہاں پرچی جمہوریت ہے کیونکہ ارکان پارٹی قائدین کے سامنے نہیں بولتے تمام فیصلے بالا بالا ہوتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان مسلم لیگ ن کے دور اقتدار کے دوران جلسے جلوسوں اور احتجاجی ریلیوں میں تنقید کرتے تھکتے نہیںتھے اور آج وہ نہ تو سو روزہ پلان پر عمل کرا سکے ہیں اور نہ ہی عوام کو ریلیف دینے کا کوئی بڑا منصوبہ سامنے آیا ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے اپنی گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر ان کامزید کہنا تھا کہ سیاستدان مہنگائی، بے روزگاری اورامن وامان کی صورتحال پر اکٹھے نہیں ہونگے۔