پاکستان اسلامی ممالک میں اختلاف کا خاتمہ چاہتا ہے:قمرالزماں بابر
لاہور (نیوز رپورٹر) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے مرکزی وائس چیئرمین قمرالزماں بابر اور کاسموپولیٹن کلب کے صدر افتخار بخاری نے وفد کے ساتھ ایرانی قونصلیٹ جا کر جنرل قاسم سلیمانی کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا اور ایرانی بزنس اتاشی علی اصغر یکدل سے ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرتبادلہ خیال بھی کیا۔ قمرالزمان بابر نے کہا کہ پاکستان امن کا حامی اور اسلامی ممالک میں اختلاف کا خاتمہ چاہتا ہے‘ اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنا انتہائی غلط نظریہ ہے۔ قومی امن کمیٹی وفد جس میں اعجاز قریشی‘ ارشاد عالم شاد‘ چودھری لئیق‘ اسامہ بابر‘ تنزیل الزمان‘ امجد عبید‘ آغا شوکت‘ خالد محمود‘ اعجاز احمد‘ وقار احمد‘ سید مبین شاہ ‘نورمین‘ منظور حسین اور دیگرشامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف دشمن کی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتیں‘ پوری قوم پرعزم اور دشمن کے خلاف پاک فوج کے ساتھ ہے۔