آرمی ایکٹ کی منظوری نے ثابت کر دیا ملک میں کوئی اپوزیشن نہیں:اختر ڈار

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دوروٹی کپڑا اور مکان بے لاگ احتساب دو نہیں ایک پاکستان سب نعرے دفن ہوگئے صرف اور صرف این آر او زندہ رہا آرمی ایکٹ کی منظوری نے بھی ثابت کر دیا کہ ملک میں کوئی اپوزیشن نہیں ہے عمران خان کیلئے سب سے بڑا المیہ یہی ہے کہ اس کی کوئی اپوزیشن نہیں ہے نیب آرڈیننس بھی اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک کے بعض سیاسی رہنماء لٹوں اور پھٹوں کی پالیسی پر گامزن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔