بھارت میں متنازعہ قانون کیخلاف آواز اٹھانے پر تشدد شرمناک ہے: ثناء ظفر
لاہور (پ ر) انسانی حقوق کیلئے سرگرم سماجی رہنما اور فیشن ڈیزائنر ثنا ظفر نے کہا ہے کہ بھارت میں متنازعہ شہریت قانون پر آواز اٹھانے کیخلاف ریاستی تشدد شرمناک ہے بھارت سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعویٰ کرتا ہے جہاں حق کی آواز اٹھانے کی بھی اجازت نہیں متنازعہ اقدامات کی وجہ سے نام نہاد بھارتی جمہوریت اور سیکولرازم کا پول کھل گیا ہے بھارتی حکومت اور فوج بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔