افغانستان میں صوبے قندھار میں سڑک پر نصب بم کے ایک دھماکے میں دو امریکی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔
نیٹو کے زیر کمان اتحادی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی فوجی ایک کارروائی کررہے تھے کہ انکی بکتر بندگاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔