تعلیمی اداروں کے منشیا ت فروخت کرنے والوں سمیت11ملزمان کو گرفتار
اسلام آ باد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفا قی پولیس نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو آئس اور ہیروئن فروخت کرنے والے منشیا ت فروش سمیت11ملزمان کو گرفتار کرلیاایس پی زبیر احمد شیخ کی ہدایت پر اے ایس پی مارگلہ حمزہ امان اللہ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کراچی کمپنی سیلم رضا اور ٹیم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو آئس اور ہیروئن فروخت کرنے والا ملزم احمد منصور احمدزئی افغانی کے قبضہ سے 1025گرام ہیروئن اور115گرام آئس برآمد کرلئے دیگر کارروائیوں کے دوران آ بپا رہ پولیس نے ملزمان شہبا ز اور راشدشریف سے 10لیٹر شراب اور ایک عدد خنجر، بہا رہ کہو پولیس نے ملزم نعما ن عزیزسے ایک بو تل شراب، گو لڑ ہ پولیس نے ملزم محمد علی سے پستول 30بور معہ ایمو نیشن، بنی گا لہ پولیس نے ملزم نے ملزم ذیشان سے بغیر اجا زت گیس بھرائی سلنڈر، انڈ سٹر یل ایریا پولیس نے ملزم عنصر جا وید سے 6بو تلیں شراب، سبز ی منڈی پولیس نے ملزمان طا ر ق محمود اور حبیب،سی آئی اے پولیس نے ملزمان آ شان اور نبیل سے چھینا گیا مو ٹر سائیکل،کھنہ پولیس نے ملزم ثاقب حسین سے 110گر ام ہیر وئن بر آمد کرلئے ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے پولیس افسرا ن و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی پر انہیں تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔
بچے سے زیادتی کی کوشش پر مقدمہ درج
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ لوہی بھیر نے بچے سے جنسی کی کوشش کا مقدمہ درج کرلیا پولیس کو ازرم نے بتایا کہ پی ڈبلیو ڈی میں ملزم ذیشان لطیف نے مدعی کے13 سالہ بیٹے معیز علی سے بدفعلی کی کوشش کی پولیس مصروف تفتیش ہے ۔