ٹریفک حادثات میں دو موٹر سائیکل سوار بھی جاں بحق،ایک قتل
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)اسلام آباد میں نوجوان قتل کردیا گیا ٹریفک حادثات میں دو موٹر سائیکل سوار بھی جاں بحق ہوگئے تھانہ شہزاد ٹائون کو مشتاق احمد نے بتایا کہ فراش ٹائون میں ملزمان سجاد وغیرہ نے مدعی کے بیٹے علی حسن کو آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھانہ سہالہ کواسد اللہ نے بتایا کہ روات میں میرا چچا زاد بھائی محمد علی موٹر سائیکل پر جا رہا تھا۔
جسے ٹرک نمبرRIK - 8375 نے ٹکر ماردی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا تھانہ نون کو محمد بشیر نے بتایا کہ جھنگی سیداں میں مدعی کا بیٹا محمد شکیل موٹر سائیکل پر جا رہا تھا جسے بس نمبراپر دیرسی 1146 کے ڈرائیور نے ٹکر ماردی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔