پاکستان کی مسلح افواج بھارت کی کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں:ڈی جی آئی ایس پی آر

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج بھارت کی کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔
ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے آرمی چیف کی جانب سے کنٹرول لائن کے پار عسکری کارروائی کا بیان اپنے عوام کی توجہ بھارت کے موجودہ داخلی انتشار سے ہٹانے کیلئے معمول کی ہرزہ سرائی ہے۔