تاجر سے 25 لاکھ روپے سے زیادہ کی نقدی لوٹ نے والا دو رکنی گینگ گرفتار
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ گنجمنڈی کے علاقے شو مارکیٹ ڈنگی کھوئی میں رات گیارہ بجے ڈکیتی کی واردات میںتاجر سے 25 لاکھ روپے سے زیادہ کی نقدی لوٹ کر فرار ہونے والا دو رکنی گینگ 24 گھنٹوں میں آئی ٹی ٹیم اور پولیس نے سراغ لگا کر گرفتار کرلیا جن سے لوٹی گئی پوری رقم برآمد ہوگئی شو مارکیٹ ڈنگی کھوئی پہنچنے پرآزاد کشمیر کے وزیر حافظ احمد رضا قادری ،راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر ملک صبور ، تاجر رہنمائوں ملک شاہد غفور پراچہ ، شیخ محمد ندیم ، ساجد حسن بٹ نے پولیس قیادت کا استقبال کیا سی پی او محمد احسن یونس نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوبیس گھنٹے سے پہلے ڈکیت گروہ گرفتار کیا ہے جس سے مکمل رقم 25لاکھ 11ہزار 500روپے برآمد کرکے شو مارکیٹ کے تاجر کے حوالے کردی ہے