چوہدری تنویر کی رہائش گاہ کی دیوارمسمارکرنا غیراخلاقی ،غیرقانونی اور غیرآئینی ہے
راولپنڈی( اپنے سٹاف رپورٹرسے )پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری اورسابق رکن قومی اسمبلی حاجی پرویزخان نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کے سینئیررہنماء سینیٹر چوہدری تنویرخان کی رہائش گاہ کی دیوارمسمارکرنے کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں اوراس اقدام کوانتہائی غیراخلاقی ،غیرقانونی اور غیرآئینی قراردیتے ہیں یہ اقدام چوہدری تنویرخان جیسے مسلم لیگی رہنماء جن کا میاں برادران کے قریبی ساتھیوں میں شمارہوتاہے کے خلاف سیاسی انتقامی کاروائی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے حکومت کوچاہیے تھاکہ وہ قانون کے مطابق کاروائی کرتی۔
اگرچوہدری تنویرخان کی رہائش گاہ کی کچھ تعمیرات غیرقانونی تھیں توسرکاری ادارے کوچاہیے تھاکہ وہ پہلے نوٹس جاری کرتے تاکہ چوہدری تنویرخان قانون کے مطابق اپنادفاع کرتے جوکہ ان کاایک شہری ہونے کے ناطے قانونی حق ہے حاجی پرویزخان نے کہا ہے کہ اگرکسی سرکاری ادارہ مذکورہ اراضی کی ملکیت کادعویدارہے تواس اراضی کوواگزارکرانے کاقانونی طریقہ اختیارکیاجاناچاہیے تھالیکن جوطریقہ اختیارکیاگیاہے یہ سراسرسیاسی انتقام ہے کیونکہ جس رہائش گاہ کی دیوارمسمارکی گئی اس رہائش گاہ کوتعمیرہوئے 20سال سے زائدعرصہ گزرچکاہے دیوارگرائے جانے کے دوران چادراور چہاردیواری کاتقدس بھی پامال کیاگیاہے اور دیوارگرانے کے بعدراتوں رات اراضی پرقبضہ کرنے کیلئے کنکریٹ کی دیوارتعمیرکرانامناسب اقدام نہیں ہے انتہائی عجلت میں دیوارکی تعمیرسیا تعمیرسیاسی انتقام کااظہارہے ہمارامطالبہ ہے کہ چوہدری تنویرخان کے خلاف انتقامی کاروائی کاسلسلہ بندکیاجائے کیونکہ اقتدارآنی جانی شے ہے کسی وقت اقتدارجاسکتاہے ۔