پنجاب حکومت کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کرچکی:عابدحسین جعفری
رائے ونڈ (نامہ نگار)رہنماء تحریک انصاف عابد حسین جعفری نے کہا کہ پنجاب کے کنٹریکٹ ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔پنجاب حکومت نے تین سال سے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پنجاب حکومت نے 31 دسمبر 2019 تک مسلسل تین سال سے کنٹریکٹ پر کام کرنے والے سرکاری ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام محکمہ جات سے سرکاری ملازمین کی فہرست طلب کی ہیں جو گزشتہ تین سال سے 31 دسمبر 2019 تک کانٹریکٹ پر بطور ملازم کام کرتے چلے آرہے ہیں۔ان ملازمین کو نئے مالی سال 2020 - 21 مستقل کر دیا جائے گا ۔اس سال میں مستقل ہونے والے ملازمین کے لیے بجٹ میں مختص کر دیا گیا ہے۔