تحریک انصاف کے ناراض ارکان وزیراعلیٰ سے ملنے سے انکاری ہیں:مرزا جاوید
رائے ونڈ (نامہ نگار)مسلم لیگی رہنماء ایم پی اے محمد مرزاجاوید نے بتایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ناراض ارکان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا۔ناراض ارکان پنجاب اسمبلی نے اپنے مطالبات میں اضافہ کرتے ہوئے محکموں میں بھی سیاسی بنیادوں پر اپنی تعیناتیوں کا مطالبہ کردیا۔ایک صوبائی وزیر نے ناراض ارکان سے رابطہ کیا تاہم حکمران پارٹی کے ناراض ارکان اسمبلی نے نہ صرف ملنے سے انکار کیا بلکہ اپنے مطالبات میں بھی اضافہ کردیا۔ان کا کہنا ہے کہ ہم نے سرکاری محکموں میں سیاسی عہدوں پر تعینات کیا جائے۔ملاقات کا پیغام لانے والے صوبائی وزیر کو ناراض ارکان نے صاف جواب دے دیا۔ناراض ارکان کا کہنا تھا پہلے بھی کئی بار یقین دہانی اور وعدے کیے گئے لیکن ان پر عملدرآمد نہ ہوا۔