پاکستان اور افغانستان کی خوشحال ایک دوسرے سے جڑی ہے:ابراہیم خان
لاہور (خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق سینیٹر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان وافغانستان کا امن وترقی کا عمل ایک دوسرے کے ساتھ جڑا ہوا ہے، فاٹا کو کے پی کے میں ضم کرنے کے حوالے سے وہاں کے عوام نے جو توقعات وابستہ کی تھیں وہ پوری نہیں ہوئیں،مسلسل آپریشن اور فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے فاٹا کے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے، (ن)لیگ کی طرح پی ٹی آئی کی حکومت بھی این ایف سی ایوارڈ جاری کرکے صوبوں کو اپنا جائز حق دینے کیلئے سنجیدہ نہیں ہے، ہمیں افغان پالیسی پر ازسر نو کام کرنے کی ضرورت ہے،افغانستان مسئلے کا واحد حل مذاکرات کی میز پر تمام دھڑوں کو اکٹھا کرکے بٹھانا ہے۔