ابی وقاص مسجد گوانجو چائنہ میں پاکستان اور امت مسلمہ کیلئے خصوصی دعا
لاہور(پ ر )پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے چیئرمین حاجی فدا حسین صدر گل محمد مرزا ،چیف آرگنائزر جاوید پپو،جنرل سیکرٹری شوکت علی صافی،سینئر وائس چیئرمین جاوید اقبال،امجد رومی نے ابی وقاص مسجد گوانجو چائنہ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد ملک وطن اور امت مسلمہ کے لئے خصوصی دعا کی ،انہوں نے کہا کہ ہمیں اس وقت اتحاد کی شدید کمی کا سامنا ہے ،ہمیں پاکستان سمیت پوری دنیا کے مسلمانوں کے لئے دعا کرنی چاہئے ،اس وقت مشرق وسطیٰ ایک نازک دور سے گزر رہا ہے ،امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی سے پوری دنیا کے امن کو خطرات لاحق ہیں ،اقوام متحدہ کو امن کی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔