سرائے مغل ونواح میں آٹا کا شدید بحران‘ شہری مشکلات کا شکار
سرائے مغل(نامہ نگار)سرائے مغل اور گردونواح میں دوکانوں سے آٹا غائب شہری آٹے کے بحران کی وجہ سے فاقوں کا شکار ہونے لگے۔تفصیلات کے مطابق سرائے مغل اور گردونواح میں آٹا بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور شہری آٹا کے حصول کیلئے مارے مارے پھر رہے ہیں مگر انہیں آٹا نہیں مل رہا جب کہ دوسری طرف آٹے کے ڈیلروں نے من مانی کرتے ہوئے آٹے کو غائب کر کے نرخ بڑھا کر فروخت کرنا شروع کر دیا ہے اور آٹا کے حصول کیلئے دوکانوں پر آنے والے شہریوں کو یہ کہہ کر ٹرخادیا جاتا ہے کہ آٹا پیچھے سے نہیں آرہا ۔ عوامی سماجی حلقوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف علی ڈوگر اور ڈپٹی کمشنر قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نوٹس لیکر آٹا بحران پر قابو پایا جائے ۔