عمران خان کی جدوجہد سے پاکستان کا وقار دنیا میں بلند ہوا ہے:جاوید اقبال
نارنگ منڈی(نامہ نگار)تحریک انصاف کے صوبائی رہنما چوہدری جاوید اقبال گورائیہ نے حکومت کی خار جہ پالیسی کو موثر اور تاریخ ساز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جدوجہد سے پاکستان کا وقار دنیا میں بلند ہوا ہے بلکہ اپنی موثر اور مربوط پالیسیوں کی بدولت پوری دنیا میں پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔